پنجاب یونیورسٹی میں پوسٹر پریزنٹیشنز

پنجاب یونیورسٹی میں پوسٹر پریزنٹیشنز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں پوسٹر پریزنٹیشنز کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب یونیورسٹی شعبہ پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام ڈاکٹر مہناز رشید کی زیر نگرانی پائیدار ترقی کے مختلف اہداف کے ساتھ منسلک صحت عامہ کی مہم پیش کی گئی۔۔۔

 جس کا مقصد صحت عامہ کی مداخلتوں اور کمیونٹی ویلفیئر میں ان کے کرداربارے طلبا کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر فیکلٹی ممبران ڈاکٹر روبینہ ذاکر، ڈاکٹر جویریہ سلیم، ڈاکٹر نوید طاہراور ڈاکٹر جعفر ریاض نے طلبا کی کاوشوں کو سراہا اور قیمتی تجاویز پیش دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں