3 مرلہ تک مفت رہائشی پلاٹس کی جلد فراہمی :بلال یاسین

3 مرلہ تک مفت رہائشی پلاٹس کی جلد فراہمی :بلال یاسین

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سکندر ذیشان نے ملاقات کر کے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اپنی چھت اپنا گھر اور اپنی زمین اپنا گھر سکیموں کی پیشرفت بارے آگاہ کیا۔

ڈی جی پھاٹا نے لاہور، ساہیوال اور راولپنڈی اضلاع کے دوروں اور پھاٹا اراضی کے متعلق صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ڈ ی جی پھاٹا نے کہااپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کیلئے درخواستوں کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔ بلال یاسین نے کہا سالانہ ایک لاکھ سے تجاوز کرنے والے کامیاب افراد کو اگلے سال میں قرض دئیے جائیں گے ، وزیر اعلیٰ 3 مرلہ تک مفت رہائشی پلاٹس کی فراہمی بارے پنجاب کے باسیوں کو جلد خوشخبری سنائیں گی۔ انہوں نے کہا 19 ارب مالیت کی رقم اب تک قرض کی مد میں شہریوں میں تقسیم کی جاچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کی جانب سے گھروں کی تعمیر کے بعد اقساط کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں