ن لیگ نے سیاست کی قربانی دیکر ریاست کو بچایا : رانا مشہود

ن لیگ نے سیاست کی قربانی دیکر ریاست کو بچایا : رانا مشہود

لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشود احمد خان نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کے اندر جب تک ریسرچ کا کلچر نہیں لے کر آئیں گے اور مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل نہیں دیں گے تب تک یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

آئی ایم ایف زدہ پاکستان جس کے مستقبل کے بارے میں کہہ دیا گیا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہو نہیں رہا دیوالیہ ہو چکا ہے ، اسے مسلم لیگ (ن) کی حکومت واپس ترقی کی جانب لے کر آئی اور معیشت کو استحکام دیا ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ریاست کو بچایا ،آج اگر پاکستان آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے میں کامیاب ہوا تو میں کہتا ہوں کہ یہ شہباز شریف کا سب سے بڑا کا رنامہ جو ایک دیوالیہ ہوتے ہوئے ملک کو دوبارہ ٹریک پر لائے۔ آج تمام معاشی اشاریئے مثبت آ رہے ہیں ،آج دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہے ،کوئی دن نہیں گزرتا جب کوئی نہ کوئی ملک آ کر پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کا معاہدہ کرتا ہے ،آج گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بزنس بھی ہو رہا ہے ۔ پاکستانی جو ترسیلات زر بھیج رہے ہیں وہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں