تاج پورہ میں واٹر ٹینک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تاج پورہ میں بارشی پانی محفوظ بنانے کیلئے واٹر ٹینک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز، ایم ڈی واسا غفران، میاں عرفان، رفعت، اخلاق شاہ، وہاب ملک، حافظ علیم اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت نے تقریب کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا تاج پورہ کے علاقہ کو پونڈنگ کے مسئلہ سے پاک کرنے کیلئے زیر زمین بارشی پانی کے 2 سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔ امینہ پارک میں 19 لاکھ گیلن اور بابری پارک میں 21 لاکھ سے زائد گیلن کے زیر زمین رین واٹر سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔ ہربنس پورہ کے ملحقہ آبادیوں کیلئے بھی ساڑھے آٹھ ارب روپے کے پراجیکٹس مکمل کریں گے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق المدنی ڈائیلسز سنٹر گئے اور منعقدہ سیمینار میں بھی شرکت کی اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔