24 گھنٹے : ماڈل بازاروں، سہولت سٹالز سے 3 لاکھ 95 ہزار افراد کی خریداری

لاہور(سیاسی نمائندہ)معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے کہا حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کے نرخوں میں ریلیف کی فراہمی جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ماڈل بازاروں اور سہولت سٹالز سے 3 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد نے خریداری کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا لاہور ڈویژن میں 1 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد نے سہولت سٹالز سے مختلف اشیا کی خریداری کی۔