عزیز بھٹی ٹاؤن زون 15گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

 عزیز بھٹی ٹاؤن زون 15گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کی گئی ستھرا پنجاب مہم مبینہ انتظامی نااہلی کے باعث بری طرح متاثر ہونے لگی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عزیز بھٹی ٹاؤن زون 15میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث گلیاں اور شاہراہیں کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکی ہیں جبکہ متعلقہ افسر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کھجور والی سکیم، فتح گڑھ، اتوار بازار، حمید پورہ، ولی پارک، گلشن پارک، حسن آباد سمیت دیگر علاقوں میں کئی دنوں سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھایا جا سکا، جس سے علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گندگی کی وجہ سے ٹائیفائیڈ، پیٹ کی بیماریاں اور دیگر وبائیں جنم لینے کا خدشہ ہے ۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر صفائی کے ناقص نظام کا نوٹس لیا جائے ۔ اگر جلد از جلد گندگی صاف نہ کی گئی تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں