متعدد ادارے لیسکو کے اربوں کے نادہندہ ،فہرست جاری

متعدد ادارے لیسکو کے اربوں کے نادہندہ ،فہرست جاری

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعدد ادارے لیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ، لیسکو نے نادہندہ وفاقی و صوبائی اداروں کی فہرست جاری کردی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجنئیر شاہد حیدر کی جانب سے تمام نادہندگان کو نوٹسز جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ، لیسکو فہرست کے مطابق وزارت ریلوے لیسکو کا40کرورڑ10لاکھ روپے کا نادہندہ، پی ڈبلیو ڈی لیسکو کا11کروڑ30لاکھ روپے ، سول ایوی ایشن اتھارٹی لیسکو کی8کروڑ80لاکھ روپے جیو لوجیکل سروے پاکستان لیسکو کا8کروڑ10لاکھ روپے کا نادہندہ ہے ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج لیسکو کا3کروڑ80لاکھ روپے پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن لیسکو کا8کروڑ50لاکھ ٹی ایم ایز لیسکو کا8ارب 46کروڑ30لاکھ کا نادہندہ ہیں ،واسا لیسکو کا2ارب 57کروڑ روپے پنجاب ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ لیسکو کا 81کروڑ20لاکھ روپے ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور لیسکو کا 44کروڑ50لاکھ روپے کا نادہندہ ہے ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور لیسکو کا41کروڑ10لاکھ روپے کا نادہندہ ہے ،لاہور رنگ روڈ اتھارٹی لیسکو کا30کروڑ کا نادہندہ ہے ،گنگا رام ہسپتال لیسکو کا 26کروڑ80لاکھ روپے کا نادہندہ ہے ،محکمہ جیل لیسکو کا 24کروڑ80لاکھ روپے ،ایل ڈی اے 20کروڑ20لاکھ روپے پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل اتھارٹی 20کروڑ20لاکھ روپے کی نادہندہ ہے ،لیسکو انتظامیہ کی جانب سے تمام واجبات وصول کرنے کے لیے کنکشنز منقطع کرنے کی وارننگ بھی دی جارہی ہے ،لیسکو چیف نے تمام افسران کو ریکوری کی ہدایت کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں