جسٹس علی باقر کی قانون دان میاں داؤد کیخلاف ہرجانہ کیس پرسماعت سے معذرت

جسٹس علی باقر کی قانون دان  میاں داؤد کیخلاف ہرجانہ  کیس پرسماعت سے معذرت

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے قانون دان میاں داؤد کیخلاف 60 کروڑ روپے ہرجانہ کے دعوے پر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی اورفائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

درخواست گزار کے وکیل حسین چوٹیا نے عدالت میں دلائل دئیے کہ ہرجانے کا دعویٰ سابق جج مظاہراکبر نقوی کے بیٹے تصدق مصطفی نے دائر کیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ میاں داؤد کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج سن رہے ہیں جبکہ ہرجانہ قانون کے سیکشن 13 کے تحت انہیں یہ اختیار حاصل نہیں، قانون کے مطابق صرف ڈسٹرکٹ کورٹ کو خصوصی اختیار حاصل ہے کہ وہ ہرجانے پر سماعت کرے ، ایڈیشنل سیشن جج کو ہرجانے کی کارروائی سے روکا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں