پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں پہلے روڈ سیفٹی تھیم پارک کاافتتاح

لاہور (خبر نگار) ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس سید فرید علی نے پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں پہلے روڈ سیفٹی تھیم پارک کا افتتاح کردیا ۔
اس سلسلے میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چودھری ، عاطف شہزاد، فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں سید فرید علی نے موٹر سائیکل ،موٹر کاروں اور ہیوی ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں کے لئے ضروری حفاظتی اصولوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا ٹریفک چالان اور حادثات سے بچنے کیلئے تمام ڈرائیورز سیٹ بیلٹ، ہیلمٹ پہنیں اور ٹریفک سگنلز کی پابندی کریں۔تقریب میں طلباکی ورچوئل ٹریننگ سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی ہوا۔