ڈی جی ایل ڈی اے سے ہاؤسنگ ونگ کے افسروں کی ملاقات

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ایل ڈی اے ہاؤسنگ ونگ کے افسروں نے ملاقات کی۔۔۔
ڈی جی نے ٹرانسفر پوسٹنگ کے بعد چارج سنبھالنے والے افسروں کو ٹاسک سونپے اور کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینا اولین ترجیح، سروس ڈلیوری بہتر بنانا ہو گی۔طاہر فاروق کا کہنا تھا سٹیزن سہولت سنٹر پر آئی درخواستوں کی پراسیسنگ بروقت یقینی بنائی جائے۔ افسروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے کے پی آئیز مرتب کئے جائیں گے۔