وزیر صحت کا ریسکیو ہیڈکوارٹرز کا دورہ مختلف پراجیکٹس بارے بریفنگ

 وزیر صحت کا ریسکیو ہیڈکوارٹرز کا دورہ  مختلف پراجیکٹس بارے بریفنگ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ریسکیو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محسن درانی اور ہیڈ آف انفارمیشن دیبا شہناز نے مختلف پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر سروس، ایمبولینس اور موٹر بائیک ریسکیو سروس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیرنے کہاکہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کا رسپانس ٹائم انتہائی شاندار ہے ۔ائیر ایمبولینس سروس کے ذریعے ابھی تک 90 مریضوں کو علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں