باپ کی پنشن کیلئے بیٹی عدالت پہنچ گئی

لاہور (کورٹ رپورٹر)سول کورٹ میں بندروڈکی رہائشی انیلہ نے مرحوم باپ کی پنشن کے حصول کیلئے دعویٰ دائرکردیا۔
حسیب قدوسی کی وساطت سے دائر دعوی ٰ میں وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ باپ سرکاری ملازم تھاجوفوت ہوگیا،والدہ کا بھی انتقال ہوچکاہے ۔ لڑکی کاذریعہ روزگارنہیں ،محکمہ باپ کی پنشن نہیں دے رہا،عدالت پنشن کا حق دلائے ۔