پنجاب یونیورسٹی : 13طلبا خارج ، 15کومعطلی کی سزا

لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی نے گزشتہ تین ماہ کے دوران ہنگامہ آرائی، جھگڑے، جنسی ہراسانی سمیت منفی سرگرمیوں میں ملوث 78طلبا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مختلف سزائیں دیں۔
ان میں 13طلبا کویونیورسٹی سے خارج کیا گیا جبکہ 15 کومعطلی کی سزا دی گئی۔ اسی طرح 2طلباء کا داخلہ منسوخ کیا گیا اور7طلبا کوایک تعلیمی سال کیلئے خارج کیا گیا۔ 14طلبا کو وارننگ جبکہ چند طلبا کو وارننگ کے ساتھ عارضی معطلی اور جرمانے کی سزائیں بھی دی گئیں۔