میٹرو بس، ٹرین ، کرائے کے علاوہ آمد ن میں بہتری نہ آسکی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت ایک سال میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کو منافع بخش بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کر سکی۔۔۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی تمام تر پلاننگ کے باوجود اشتہاری مہم کی مد میں آمدن نہ ہوسکی، ماس ٹرانزٹ سسٹم سے اب تک نان فیئر ریونیو کی مد میں صرف ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے آمدن ہوئی، میٹرو بس اور اورنج ٹرین سے نان فیئر ریونیو جنریشن میں خاطر خواہ بہتری نہ آسکی۔