افسروں کی ملی بھگت، گٹروں کے ڈھکن چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت

افسروں کی ملی بھگت، گٹروں کے ڈھکن چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت

لاہور (شیخ زین العابدین) واسا کے افسران اور نجی ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے گٹروں کے ڈھکن چوری کر کے پرائیویٹ مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ میں واسا کے ترقیاتی منصوبوں میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ۔پولیس نے تحقیقات کے دوران نجی کنٹریکٹر وحید اینڈ کمپنی کے گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سے بڑی تعداد میں مین ہول کورز برآمد ہوئے ۔  واسا انتظامیہ کی طرف سے تاحال اس معاملے پر محکمانہ انکوائری شروع نہیں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں