شاہکام فلائی اوور منصوبے پر آڈیٹر جنرل کے اعتراضات

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) بزدار دور اقتدار میں تعمیر ہونے والے شاہکام فلائی اوور پر آڈیٹر جنرل کے اعتراضات سامنے آگئے۔۔۔
شاہکام فلائی اوور کی تعمیر کے دوران کنٹریکٹر سے ریکوری نہ کرنے کا انکشاف ہوا، میگا پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ملبہ و میٹریل کا مالک ادارہ ہوتا ہے ، شاہکام فلائی اوور کی تعمیر کے دوران ڈیفنس روڈ پر ڈرین کو توڑا گیا، ڈرین سے نکلنے والے سریے اور دیگر میٹریل کو متعلقہ ٹھیکیدار نے ادارے کو واپس نہ کیا، ڈرین میں استعمال ہونے والے سٹیل اور کنکریٹ بھی ایل ڈی اے کو نہ ملا، شاہکام فلائی اوور کی تعمیر میں ذیلی ٹھیکیدار کو نوازا گیا۔