ایل ڈی اے :ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت کیسز 10ہزار سے تجاوز

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے کے ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔۔۔
عدالتوں میں بڑھتے ہوئے ایل ڈی اے سے متعلق کیسز کو بروقت حل نہ کیا گیا، ماتحت عدالتوں میں ایل ڈی اے سے متعلق زیر التوا کیسز کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی،ایل ڈی اے عملہ کی جانب سے دستاویزات پیش نہ کرنے کے سبب کیسز کے التوامیں اضافہ ہوا۔