یو ایم ٹی’’فرینڈز آف قلندرز‘‘ معاہد ے پر دستخط کرنیوالی پہلی یونیورسٹی

لاہور ( سٹاف رپورٹر ) یو ایم ٹی لاہور قلندرز کے ساتھ فرینڈز آف قلندرزمعاہدہ پر دستخط کرنے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی۔
معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں یو ایم ٹی انتظامیہ، لاہور قلندرز کے افسروں ، سٹار کھلاڑی فخر زمان اور طلبا نے شرکت کی۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا \\\\\\\'فرینڈز آف قلندرز\\\\\\\' ایک نیا اور دلچسپ قدم ہے ۔ یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔