ریاست مخالف سوشل میڈیا پراپیگنڈا ناقابل برداشت:گورنر پنجاب
لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ(ن) اوردیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت بیوروکریٹس، بزنس مین اوردیگر کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ،خواجہ سلمان رفیق،اعتزاز احسن،سی ای او لاہور قلندر رانا عاطف، امریکی ،ایرانی ،چینی ، ترکیہ قونصل جنرلز اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا گورنر ہاؤس کے دروازے عوام سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ ریاست مخالف سوشل میڈیا پراپیگنڈا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔