ستھرا پنجاب،چیف سیکرٹری کی یوسی سطح پر نگرانی کی ہدایت
لاہور (سیاسی نمائندہ )چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی مکمل مانیٹرنگ اور یونین کونسل کی سطح پر نگرانی اور فیڈ بیک کا موثر نظام وضع کیا جائے ۔
انہوں نے یہ ہدایت سول سیکرٹریٹ میں ڈویژنل کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران جاری کی۔