4ڈاکو گرفتار،5کلوچرس، 7لاکھ کامال،ناجائزاسلحہ برآمد

الہ آباد (نمائندہ دنیا)الہ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ڈاکوؤں کوگرفتارکرکے 5 کلو چرس،7لاکھ مالیت کا مال مسروقہ اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔
گروہ کے ارکان رہزنی، موٹر سائیکل چوری اور منشیات فروشی میں ملوث تھے ،دوران تفتیش ملزموں نے الہ آباد اور گردونواح میں ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،ملزموں سے 4لاکھ نقدی ، 3 موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے ، ملزموں کے خلاف امتناع منشیات ودیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔