ناخداچوک میں روڈ کٹ لگانے پر سوئی ناردرن کے ایگزیکٹو انجینئر پرمقدمہ

ناخداچوک میں روڈ کٹ لگانے پر سوئی  ناردرن کے ایگزیکٹو انجینئر پرمقدمہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) ناخداچوک میں روڈ کٹ لگانے پر سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایگزیکٹو انجینئر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

شالیمار زون کے روڈ انسپکٹر احمد شہزاد نے سوئی ناردرن والڈ سٹی آفس کے انچارج کے خلاف مقدمہ درج کر ایا، انچارج مبشر قاسمی کو 4 کروڑ 54 لاکھ سے زائد جرمانہ کیاگیا، سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ روڈ کٹ کا مقدمہ والڈ سٹی آفس کے انچارج کے خلاف درج کر انا خلاف قانون ہے سڑک کی کھدائی ٹھیکیدار سوئی ناردرن کا کام ہے ، گیس آفیسر کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ،شالیمار زون کیجانب سے ذاتی عناد کے باعث مقدمہ درج کر ایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں