باغبانپورہ میں قبرستان میں لڑکی کی گلا کٹی لاش برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) باغبانپورہ میں قبرستان سے نامعلوم لڑکی کی گلا کٹی لاش ملی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی۔
پولیس کے مطابق باغبان پورہ میں قبرستان سے نامعلوم جواں سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے ، جسے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے ، مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی، عمر چودہ، پندرہ سال معلوم ہوتی ہے ، لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی شناخت ہونے پر حقائق واضح ہوں گے ، مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔