مارکیٹوں میں چینی 175روپے کلو، انتظامیہ بے بس

لاہور(کامرس رپورٹر سے)شہر میں چینی نرخ میں پانچ روپے فی کلو تک کمی ہوئی ہے، تاہم حکومتی نرخ 164 روپے فی کلو پر تاحال چینی دستیاب نہیں۔
آئندہ ہفتے بھی مارکیٹ میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ۔پانچ روپے فی کلو ریٹ کم تو ہوئے ہیں لیکن مارکیٹ میں حکومتی نرخ پر چینی تاحال دستیاب نہیں ،حکومت نے چینی کا پرچون نرخ 164 روپے فی کلو مقرر کیا ہے ،مارکیٹ زیادہ تر دکانوں اور سپر سٹورز پر چینی 170روپے فی کلو بیچی جا رہی،چھوٹی پرچون دکانوں پر 180کی بجائے چینی نرخ 175 روپے کلو بھی ہیں،شوگر ملرز کو چینی کا ایکس ملز ریٹ 154 سے 159 روپے فی کلو تک رکھنے کا پایا تھا جس پر بتدریج عمل ہو رہا ہے ،حکومت نے چینی نرخ میں مسلسل تیزی پر شوگر ملرز سے مذاکرات کئے تھے اور مذاکرات میں طے پایا تھا کہ پرچون مارکیٹ میں چینی 164 روپے فی کلو سے مہنگی نہیں ہو گی لیکن اسوقت تک لاہور شہر میں 164روپے کلو چینی دستیاب نہیں اور پرانا سٹاک موجود ہونے کے جواز پر نئے ریٹ پر چینی فروخت نہیں ہو رہی ،تاہم آئندہ ہفتے سے چینی نرخ میں معمولی کمی ہو سکتی ہے۔