نہم امتحان: پہلا جعلی امیدوار پکڑا گیا

لاہور(خبر نگار)نویں جماعت کے امتحانات کا پہلا پرچہ ہوا، پہلا جعلی امیدوار پکڑا گیا۔ کنٹرولر زاہد کی سربراہی میں سکواڈ نے امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا۔
گریجوایٹ کالج ماڈل ٹاؤن سے جعلی امیدوار پکڑا گیا ۔ ملزم دوست کے بھائی کی جگہ پیپر دے رہا تھا۔ کنٹرولر امتحانات کا کہنا تھا کہ امیدوار نے پیسے لیکر پیپر دینے کا اعتراف کرلیا ، 32 ہزار کی ڈیل ہوئی، 19 ہزار لے چکا تھا ،جعلی امیدوار کو حوالہ پولیس کردیا گیا۔