پنجاب بڑاصوبہ ، اشتراک بڑھاناچاہتے :ایرانی قونصل جنرل

پنجاب بڑاصوبہ ، اشتراک بڑھاناچاہتے :ایرانی قونصل جنرل

لاہور(خبر نگار، سیاسی نمائندہ)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین اور صوبائی وزیر زراعت ولائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔جہاں ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر سے ملاقات کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

قونصل جنرل ترکیہ مسٹر ڈرمس باستک بھی ملاقات میں موجود تھے ۔شافع حسین نے کہاکہ ایرانی حکومت کی دعوت پر پنجاب سے بڑا تجارتی وفد جلد ایران کا دورہ کرے گا۔عاشق کرمانی نے کہاکہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ملک ہیں،تجارتی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات بڑھائے جاسکتے ہیں۔ ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے کہاکہ پنجاب پاکستان کا بڑا صوبہ ہے اور اس کے ساتھ اشتراک بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ملاقاتوں کا یہ سلسلہ ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ مہران مواحد فرنے کہاکہ پنجاب سے بچوں کی تہران میں ہارٹ سرجری کی پیشکش پر قائم ہیں اور اس مقصد کیلئے دونوں جانب کی وزارتی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں