مین بلیوارڈ سبزہ زار کی سڑک کی توسیع آئندہ ماہ مکمل

مین بلیوارڈ سبزہ زار کی سڑک کی توسیع آئندہ ماہ مکمل

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت انجینئرنگ ونگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلاک بی تھری گلبرگ کے ترقیاتی کام مکمل، فنشنگ بھی آئندہ چند روز میں مکمل کر لی جائے گی۔بلاک بی تھری گلبرگ کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ماڈل بنایا گیا ہے ۔ سی ون، ڈی ون اور سرسید روڈ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ایل ڈی اے گلبرگ سکیم کی لنک شاہراہوں اور مزید بلاکس میں بھی سسٹین ایبل ماڈل کے تحت کام کرے گا۔ مین بلیوارڈ سبزہ زار پر دونوں اطراف سڑک میں توسیع اور فٹ پاتھ بنائے جا رہے ہیں۔مین بلیوارڈ سبزہ زار کو آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں ٹولنٹن مارکیٹ، جان محمد روڈ اور لنک روڈ مادرملت تا رحمت علی روڈ بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں