آگ کا واقعہ: لاہور بریج کی مرمت کیلئے فنڈز نہ مل سکے

آگ کا واقعہ: لاہور بریج کی مرمت کیلئے فنڈز نہ مل سکے

لاہور(شیخ زین العابدین)فیروز پور روڈ پر لاہور بریج میں آگ لگنے کا معاملہ، مرمت کے لیے ایل ڈی اے اور سی بی ڈی پنجاب میں ڈیڈ لاک برقرار، سی بی ڈی پنجاب نے ایل ڈی اے کو فنڈز نہ دیئے، لاہور بریج ڈیڑھ ماہ سے ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے اہم ترین پلوں میں شامل فیروز پور روڈ پر لاہور بریج میں لگنے والی آگ کو ڈیڑھ ماہ گزر چکے ہیں، مگر پل کی مرمت کا کام اب تک شروع نہیں ہو سکا۔ ایل ڈی اے اور سی بی ڈی پنجاب کے درمیان ڈیڈ لاک کی وجہ سے یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہے ، جس کا خمیازہ عام شہری بھگت رہے ہیں۔لاہور بریج گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہے ، جس سے ٹریفک کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ ایل ڈی اے نے سی بی ڈی پنجاب کو تین مراسلے لکھے ، جن میں پل کی فوری مرمت کی استدعا کی گئی، لیکن سی بی ڈی پنجاب نے فنڈز جاری کرنے کی حامی بھر کر تاحال کوئی اقدام نہیں کیا۔ایل ڈی اے نے لاہور بریج میں لگنے والی آگ کی ذمہ داری مکمل طور پر سی بی ڈی پنجاب پر ڈال دی ہے ، کیونکہ سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے لاہور بریج کے نیچے سیوریج لائن بچھانے کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 43 میٹر طویل ’ایچ ڈی پی ای‘ پائپ لاوارث پڑا رہا۔ یہ لاوارث پائپ نشے کے عادی افراد کی آماجگاہ بن چکا تھا اور 29 جنوری کی رات اسی پائپ میں آگ لگ گئی، جس سے لاہور بریج کے سٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔نیسپاک کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے باعث پل کے سٹرکچر کو خاطر خواہ نقصان پہنچا ہے ، اور اس کی مکمل بحالی کے لیے خطیر رقم درکار ہے ۔ ایل ڈی اے نے سی بی ڈی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لاہور بریج کے سٹرکچر کی مرمت پر آنے والی لاگت ادا کرے ، لیکن ابھی تک اس پر کوئی عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں