شیخوپورہ:خاتون وکیل کے خاوند کی گرفتاری پر عدالتوں کا بائیکاٹ
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین کے گھروں میں پولیس چھاپوں ، توڑ پھوڑ اور سابق جنرل سیکرٹری بار ریحانہ ناز گھمن کے۔۔۔
خاوند چودھری زوارحسین کی گرفتاری کیخلاف وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کرکے ضلع کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کردیا، کچہری چوک سے ریلی کی شکل میں ڈی پی او آفس کے باہر روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ، ڈی پی او کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ، مظاہرے کی قیادت صدر بار چودھری امجد علی گوپے را ، جنرل سیکرٹری شمس حسن بھٹی ،نائب صدر حافظہ صالح سیرت نے کی۔