قصور اور نواح میں لاکھوں مالیت کی وارداتیں

قصور(نمائندہ دنیا)قصور اورنواح میں لاکھوں مالیت کی وارداتیں ہو گئیں۔ قصور بائی پاس پر سلیمان یاسین سے 10ہزار نقدی ،2موبائل فون، گھنیکے میں شفیق سے 4ہزار نقدی۔۔۔
موبائل فون ، النور کالونی چونیاں میں آصف سے موٹرسائیکل چھین لی گئی۔ ایلیٹ سٹی قصور میں فقیر کی حویلی سے موٹر پمپ، پنکھا ، راجہ جنگ میں صادق علی کے گھر سے 1لاکھ 90ہزارنقدی چوری کرلی گئی ۔ مزار بابا بلھے شاہ ؒسے عرفان اﷲ ،سٹیل باغ سے غلام رسول ،فیصل کالونی پتوکی سے حسن علی کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔