ماحول دوست پالیسی ، پینافلیکسز کے استعمال پرپابندی عائد

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے ماحول دوست پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پینا فلیکسز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔۔۔
اشتہاری مہم کے لیے استعمال ہونے والے پینا فلیکسز سالڈ ویسٹ میں بھی ختم نہیں ہوتے ، اسی بنا پر پنجاب حکومت نے اشتہاری مہم کے لیے پینا فلیکسز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی مگر پینا فلیکسز پر پابندی عائد کرنے سے تشہیری فیس وصول کرنے والے ادارے اور ایڈورٹائزرز کے لیے ایک نئی مصیبت آن پڑی۔