ناکہ شیراکوٹ پر رشوت کی پیشکش، شہر ی پرمقدمہ درج

ناکہ شیراکوٹ پر رشوت کی  پیشکش، شہر ی پرمقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)ناکہ شیرا کوٹ پر رشوت دینے کی کوشش، ڈی ایس پی مبشر اعوان نے شہری پر مقدمہ درج کرا دیا۔

ترجمان کیمطابق شیراکوٹ ناکے پر دوران چیکنگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، اس دوران بس ڈرائیور کی رشوت کی پیشکش کی جس پر اس کو گرفتار کر کے اس کیخلاف تھانہ شیراکوٹ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اشتہاری ملزم وقاص ایک سال سے روپوش تھا اس پر مقدمہ 1220/24 تھانہ خانقاہ ڈوگراں (شیخوپورہ) میں درج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں