ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ملازمین کادوسرے روز بھی احتجاج

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور میں سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج دوسرے روز بھی جنرل ہسپتال کے سامنے فیروز پور وڈ بلاک کرکے محکمہ صحت کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاج میں ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم تھامے کئی گھنٹوں تک فیروز پور روڈ کو بند رکھا۔ڈاکٹرز کی جانب سے ڈاکٹر حسیب تھنڈ، الائیڈ ہیلتھ سٹاف کی جانب سے جنید میو اور پیرا میڈیکس کی جانب سے رانا پرویز نے احتجاج کی قیادت کی۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث فیروز پور روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔