شاہدحیدر 4اپریل کو ریٹائر نئے سی ای او کی تعیناتی نہ ہوئی

شاہدحیدر 4اپریل کو ریٹائر  نئے سی ای او کی تعیناتی نہ ہوئی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو میں نئے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا معاملہ پیچیدہ ہونے لگا،موجودہ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجنئیر شاہد حیدر کی ریٹائرمنٹ میں چند روز رہ گئے۔۔۔

تاحال نئے سی ای او کی تعیناتی نہ ہوسکی،لیسکو بورڈ اف ڈائریکٹر نئے چیف ایگزیکٹو کا فیصلہ نہ کرسکا، چیف ایگزیکٹو لیسکو کی تعیناتی کے لیے تیسری مرتبہ درخواستیں مانگ لی گئیں، دو مرتبہ پہلے شارٹ لسٹنگ اور انٹرویوز بھی امیدواروں کے ہوچکے ہیں، ذرائع کے مطابق لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پرانا تمام عمل معطل کرکے نئے سرے سے درخواستیں طلب کر لیں، موجودہ چیف ایگزیکٹو 4 اپریل کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں