ترقی دینے سے پہلے اساتذہ کی ڈگریاں چیک کرنیکافیصلہ

 ترقی دینے سے پہلے اساتذہ  کی ڈگریاں چیک کرنیکافیصلہ

لاہور(خبر نگار) ٹیچر کی ڈگریاں بوگس تو نہیں ؟محکمہ سکول ایجوکیشن تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے ریکارڈ منگوا لیا۔

پروموشنز دینے سے پہلے اساتذہ کی ڈگریاں چیک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینی ہے ۔سن 2000 تک بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تعلیمی اسناد چیک کی جائیں گی۔ایک ہفتے میں اساتذہ کو ریکارڈ منگوا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں