وزیر صحت کا میو ہسپتال کا دورہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اچانک میو ہسپتال لاہور پہنچ گئے۔ خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کا 4 گھنٹے کا طویل دورہ کیا۔
انہوں نے او پی ڈی میں مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیر صحت نے وزیر اعلیٰ کمپلینٹ کاؤنٹر، پیڈز، آنکولوجی، سی سی ٹی وی روم، میڈیسن سٹور، نیورو سائنسز، بلڈ بنک، کارڈیک و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔