میٹرو بس، اورنج ٹرین کاٹکٹنگ سسٹم ضم نہ ہوسکا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر میں ماس ٹرانزٹ کے بنائے گئے ماسٹر پلان کے مطابق میٹرو لائنز کو منسلک کیا جانا تھا تاکہ شہری ایک ٹرانزٹ سے دوسری ٹرانزٹ میں بآسانی سفر کرکے منزل مقصود تک پہنچ سکیں اور تمام میٹروز میں ایک جیسی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔۔۔
مگر صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کا مہنگا ترین میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبہ وضع کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق نہ کی جاسکی ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے مسافروں کو نئی کشمکش میں ڈال دیا، اورنج ٹرین اور میٹرو بس کا سسٹم اینٹی گریڈ نہ ہونے کے نتائج مسافر بھگت رہے ، میٹرو اورنج ٹرین اور میٹرو بس سسٹم کو انٹی گریٹیڈ کرنے کا منصوبہ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے ٹکٹنگ سسٹم کو انٹیگریٹ نہ کرسکی، میٹرو بس میں استعمال ہونے والا کارڈ اورنج ٹرین کی مشینوں پر فعال نہ ہوسکا، اورنج ٹرین میں سفر کرنے والوں مسافر کو ٹرین کا نیا کارڈ بنوانا پڑ رہا ہے ، ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو منسلک کرنے کے منصوبے پر عمل نہ ہوسکا، کچھ دن بعد میٹرو بس کے کارڈ ہولڈر بھی ٹرین میں اسی کارڈ پر سفر کر سکیں گے۔