ٹریفک روانی ،پارکنگ پلازوں کی تعمیر کامنصوبہ التوا کاشکار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر کے میگا پراجیکٹس کے ساتھ پارکنگ پلازے بنانے کا اعلان کیا تھا، ایل ڈی اے نے فلائی اوور اور انڈر پاسز بنانے کے بعد مزید کام نہ کیا۔۔۔
شہر کی ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے لئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا منصوبہ التوا کا شکار ہوگیا، گزشتہ پانچ سالہ دور اقتدار میں ایک پارکنگ پلازہ بھی تعمیر نہ ہوسکا،سابق حکومت نے کسی ایک پلازے کی تعمیر کے لیے منظوری بھی نہ دی،شہر میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹیپا نے بھی تجاویز تیار کیں مگر ٹیپا کی آٹھ پارکنگ پلازہ کی تجویز کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا، شہر میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پارکنگ ایریا کم پڑ گیا، ایوان عدل، انارکلی، مال روڈ اور ریلوے سٹیشن پر پارکنگ پلازوں کے منصوبے فائلوں میں بند ہیں۔