پنجاب کی ثقافت دلوں میں گھر کرنے والی ہے : کمشنر

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے کمشنر زید بن مقصود نے کہا پنجاب کی ثقافت دلوں میں گھر کرنے والی ہے۔
کلچر ڈے سے نئی نسل کو اپنی ارضی روایات اور اسلاف کے طرز زندگی سے تعارف حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے پنجاب کلچر ڈے پر اپنے پیغام میں مزیدکہا پگ پنجاب کی ثقافت کی قابل فخر علامت ہے جو خودادری اور وسعت کی پہچان ہے ۔ کمشنر نے گزشتہ روز تمام دفتری امور پگ پہن سرانجام دئیے۔