گورنر پنجاب سے ریئر ایڈمرل جواد احمد کی ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں کمانڈر سنٹرل پنجاب،کمانڈنٹ پاکستان نیوی وارکالج لاہور ریئر ایڈمرل جواد احمد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سمندری راستوں سے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے اور کشتی حادثوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ گورنر نے کہا گوادر پورٹ پر آنے والے شپس کیلئے تیل ریفلنگ ڈپو بنانے کی ضرورت ہے۔