اچھرہ :ٹریفک حادثے میں 30سالہ خاتون جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے فیروزپور روڈ پر ٹریفک حادثے میں 30سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل نے نامعلوم خاتون کوٹکر مار دی،جس سے خاتون شدید زخمی ہو گئی جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔ریسکیو ٹیم نے زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔