لیسکو اہلکار پر ہوٹل مالک وملازمین کاچھریوں سے حملہ

لیسکو اہلکار پر ہوٹل مالک وملازمین کاچھریوں سے حملہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے، کرائم رپورٹر ) لیسکو سید پور سب ڈویژن کے لائن مین پر ہوٹل مالکان کا تشددلائن مین حافظ عدنان ریکوری کے لیے ہوٹل گیا تھا۔۔

ریکوری کے لیے جانے والی ٹیم پر ہوٹل کے مالک اور ملازمین نے حملہ کردیا، لائن مین عدنان کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کیا گیا، ایکسین سمن آباد کا کہنا تھا کہ لائن مین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ، حالت خطرے سے باہر ہے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے ۔دریں اثنا قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے وفد کی لیسکو ہیڈ کوارٹر آمد چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ سے ملاقات، لیسکو چیف نے انڈسٹریل صارفین کی شکایات کے فوری ازالہ کی یقین دہانی کرائی ،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے وفد نے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر رمضان بٹ سے ملاقات کی اور انہیں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں