ہیلتھ الائنس کا دھرنا سی ایم ہاؤس یاکہیں اورمنتقلی کاعندیہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف دھرنا کا دسواں روز ،گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنا ملازمین کے ساتھ مذاکراتی ڈیڈلاک برقرار ہے ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے بھی سارا دن رابطہ نہ کیا۔وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی کا کہنا ہے کہ ہم ارکان اسمبلی کی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں ،اب ان سے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔آج ہم یہاں سے دھرنا کسی بھی جگہ منتقل کرسکتے ہیں۔ہوسکتا ہے ہم سی ایم ہاؤس یا پرائمری ہیلتھ کی طرف چلے جائیں۔