پولیس انٹرن شپ پروگرام کے طلبا کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

لاہور (کرائم رپور ٹر )پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے طلبا نے سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا ۔
والنٹئیرز ان پولیس کے وفد کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا گیا۔طلبا نے ویمن سیفٹی، چائلڈ پروٹیکشن،ورچوئل بلڈ بینک اور ایمرجنسی ریسپانس سسٹم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ وفد کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ خواتین کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ۔طلبا وطالبات کو انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور کیمروں سے سرویلنس کے نظام بارے بتایا گیا۔