پی پی ایس سی: 6محکموں کیلئے تحریری امتحان کے نتائج

پی پی ایس سی: 6محکموں کیلئے تحریری امتحان کے نتائج

لاہور(خبرنگار )پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کے چھ محکمہ جات کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے ۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق انویسٹمنٹ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اکاؤنٹنٹ کی سات اسامیوں پر 34امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں ،پاپولیشن اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کی اسامی پر پانچ امیدوار تحریر امتحان میں کامیاب ہوئے ،ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز افیر ڈیپارٹمنٹ میں کمیونیکیشن اسسٹنٹ کی ایک آسامی پر پانچ امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ،اسی طرح پنجاب پولیس میں کریمینالوجسٹ کی ایک اسامی کے لیے ،چھ امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے دو محکمہ جات کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے ۔لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ سائیکیٹرسٹ کی اسامیوں کے لیے ایک امیدوار کامیاب ہواجبکہ دو آسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہی۔ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر کی آسامیوں پر 10امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ سب انجینئر کی 12اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں