10 گینگز کے 23کارندے گرفتار ، ناجائز اسلحہ برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10گینگز کے 23کارندے گرفتار کر لئے ،تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 114ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔
53موٹر سائیکلز، 21 موبائل فونز، 05 تولے سونا، اور 02 کروڑ 30 لاکھ روپے نقدی برآمد کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 318 اشتہاری، 189 عدالتی مفرور اور 88 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے ۔