ٹیپا کو ٹریفک پولیس کیساتھ کوآرڈینیشن کیساتھ مزید اقدامات کی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ٹیپا ہیڈکوارٹر کا دورہ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے محکمانہ امور بارے بریفنگ دی۔
اجلاس میں صوبائی دارالحکومت سے غیر قانونی سائن بورڈز ہٹانے کی مہم بارے بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ ٹیپا انڈرپاسز اور اہم شاہراہوں پر لگے بورڈ کی صفائی باقاعدگی سے کر رہا ہے اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کے چوکنگ پوائینٹس پر جاری اقدامات، شہر میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے جاری و مجوزہ اقدامات زیر غور آئے۔