نہم جماعت کاامتحان ، سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ معطل

نہم جماعت کاامتحان ، سپرنٹنڈنٹ  گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ معطل

لاہور(خبر نگار)امتحانی بدانتظامی اور قواعد کی سنگین خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے سکول سربراہ کو معطل کردیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے نہم جماعت کے امتحان میں گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ لاہور کے سنٹر سپرنٹنڈنٹ عبدالحفیظ صابر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ امتحانات کے دوران کسی قسم کی غفلت، بدعنوانی یا نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں