2بیکری پاپڑ یونٹس کی پروڈکشن بند ،2لاکھ جرمانہ عائد

2بیکری پاپڑ یونٹس کی پروڈکشن بند ،2لاکھ جرمانہ عائد

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈائریکٹر آپریشنز نے رائیونڈ میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 بیکری پاپڑ یونٹس کی پروڈکشن بند، 2 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔۔۔

 جبکہ 6ہزار کلو ناقص پاپڑ، 2500کلو مضر صحت نمکو، 200لٹر فلیور، 350کلو پیٹیز اور رنگ تلف کر دیئے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ناقص انتظامات اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی گئی، ناقص فلیور سے بیکری کنفیکشنری اشیا تیار کی جارہی تھی، ممنوعہ مضر صحت رنگ لگا کر بچوں کے پسندیدہ پاپڑ تیار کیے گئے تھے ، یونٹ میں موجود ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے ، پروسیسنگ ایریا میں بدبودار ماحول، دیواروں پر جالے ، ٹوٹے فرش پائے گئے ، گندے سٹوریج ایریا میں تیار اور خام مال موجود پایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں