ڈی سی کا ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح

ڈی سی کا ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح

قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عمران علی نے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد قومی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

 اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی غلام مصطفی سحر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل اقبال، ڈاکٹر ولید منظور، فوکل پرسن ڈبلیو ایم او اور محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسر بھی موجود تھے ،انہوں نے مائیکروپلان بھی چیک کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع میں قومی انسداد پولیو مہم 5 روز تک جاری رہے گی،مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 7لاکھ 51ہزار828بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ،مہم کے دوران 6ماہ سے لیکر 5سال تک کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیئے جا رہے ہیں،ضلع میں مجموعی طور پر 2990ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،جن میں 2785موبائل ،131فکسڈ اور 74ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں،مہم کی کامیابی کیلئے 126یو سی ایم اوز،578ایریا انچارجز تعینات کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں اور ٹیموں کیساتھ تعاون کریں، پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،مہم کے 100 فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام موجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں